عقیدہ
اسلام عقیدت و شریعت كا نام ہے ،اور عقیدہ وہ ہے جس پر دین قائم ہے ، اور اسلامی عقیدہ واضح اور آسان ہے ، جو صحیح عقل اور فطرت سلیم كے عین مطابق ہے ۔
ذیلی موضوعات
شہادتین
اسلام نے کلمہ توحید لا الہ الااللہ کو عظیم الشان مقام و مرتبہ سے نوازا ہے،یہ مسلمان کا پہلا فریضہ ہے،جو شخص دین اسلام میں داخل ھونا چاھیے اس کے لئے اس کلمہ پر اعتقاد رکھنا اور اسے زبان سے ادا کرنا واجب ہے،اور جو شخص اس پر اعتقاد رکھ کر،اس کے ذریعہ اللہ کی خوشنودی کا طلبگار ہو کر کہے گا تو یہ اس کے لئے جہنم سے نجات و رہای کا سبب بنے گا،جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بیشک اللہ نے اس شخص کو آگ پر حرام قرار دے دیا جس نے یہ کہا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں،اور اسے کہہ کر وہ اللہ کی خوشنودی کا طلبگار ہو"_(بخاری:٤١٥)
ایمان
تمام انبیاء كرام كی دعوت و رسالت اپنی اپنی قوموں كے لئے اس بات پر متفق تھیں كہ تنہا اللہ ہی عبادت كے لائق ہے ، اس كا كوئی شریك نہیں ،اور اللہ كے علاوہ جس كی بھی عبادت كی جائے اس كا انكار كرنا ،یہی كلمہ توحید كا حقیقی معنی ہے ،اور اسی كلمہ كے اعتراف سے ایك شخص اللہ كے دین میں داخل ہوتا ہے ۔
عبادت
عبادت كہتے ہیں :محبت ، تعظیم اور انكساری كے ساتھ مطلق فرمانبرداری،اور یہ بندوں پر اللہ كا حق ہے ،اور اس كے ساتھ سب كو چھوڑ كر صرف اللہ كی ذات خاص ہے ،اور عبادت ہر اس چیز كو شامل ہے جسے اللہ پسند فرمائے اور راضی ہو چاہے وہ اقوال و اعمال ہوں جن كے بجالانے كا اللہ نےحكم دیا ہے اور لوگوں كو اس كی ترغیب دی ہے ،چاہے وہ ظاہری اعمال ہوں جیسے نماز ، زكات ، اور حج ، یا وہ باطنی اعمال ہوں جیسے دل سے ذكر الہی كرنا اور اس سے ڈرنا ،اس پرتوكل كرنا ،اسی سے مدد منگنا وغیرہ