دورے اور سفر كے احكامات
اسلام دین حیات ہے ،اوریہ انسان كے جملہ حالات سے جڑا ہوا ہے ،اس كے قیام اور كوچ كے سلسلے میں ،اس كے ٹھہرنے اور حركت كے سلسلے ميں،سنجیدگی اور كھیل كے سلسلے میں ، سفر اور دورے كرنا اسی معاشرتی زندگی كا ایك اہم جزء ہے ،اور اسی طرح وہ چیزیں بھی احكام سے خالی نہیں ہیں جن جیزوں كو حاضر كرنا اور انہیں عمل میں لانا ہم سے اللہ كی چاہت ہے ،یا وہ چیزیں اللہ جس كے تعلق سے چاہتا ہے كہ ہم اس سے پرہیز كریں اور اسے چھوڑ دیں ،اور اس یونٹ میں ہم سفر اور دورے كے چند احكام كو اللہ كے حكم سے شامل كریں گے