شہادتین
اسلام نے کلمہ توحید لا الہ الااللہ کو عظیم الشان مقام و مرتبہ سے نوازا ہے،یہ مسلمان کا پہلا فریضہ ہے،جو شخص دین اسلام میں داخل ھونا چاھیے اس کے لئے اس کلمہ پر اعتقاد رکھنا اور اسے زبان سے ادا کرنا واجب ہے،اور جو شخص اس پر اعتقاد رکھ کر،اس کے ذریعہ اللہ کی خوشنودی کا طلبگار ہو کر کہے گا تو یہ اس کے لئے جہنم سے نجات و رہای کا سبب بنے گا،جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بیشک اللہ نے اس شخص کو آگ پر حرام قرار دے دیا جس نے یہ کہا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں،اور اسے کہہ کر وہ اللہ کی خوشنودی کا طلبگار ہو"_(بخاری:٤١٥)