موجودہ قسم شہادتین
سبق: لا الہ الااللہ کی گواہی
اسلام نے کلمہ توحید لا الہ الااللہ کو عظیم الشان مقام و عالی شان مرتبہ عطا کیا ہے_
لا الہ الا اللہ کا مقام
اسی بنا پر لا الہ الااللہ کی شہادت سب سے عظیم اور اہم واجبات میں سے ہے۔
لا الہ الا اللہ کا معنی و مفہوم:
اله: کا مطلب وہ معبود ہے دل جس کے لئے اس درجہ تابع و ماتحت ہوں کہ اسی کی عظمت کے گن گاییں ،اسی کو پکاریں،اسی سے ڈریں،اور اسی سے امیدیں وابستہ رکھیں بصورت دیگر جس شخص نے اپنے دل کو کسی چیز کے تابع کر دیا اور اس کے لئے جھک گیا،اور اس سے محبت کی ،اور اس سے امید وابستہ کرلی تو یقیناً اس نے اسے اپنا الہ و معبود بنا لیا، اور سواے ایک اللہ کے تمام معبودات باطل ہیں، اور برحق صرف ایک رب خالق تبارک و تعالیٰ ہے_
تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ سب کو چھوڑ کر تنہا عبادت کا حقدار ہے،اور اسی کی وہ ذات ہے جس کی تمام دل مارے محبت ،اور اس کی جلالت وعظمت تسلیم کرتے ہوئے ،اور سراپا عاجزی و انکساری کا پیکر بن کر ،نیز اسی سے لرزہ براندام ہوکر اور اسی پر بھروسہ کرتے ہوئے ،اور اسی کو پکارتے ہوئےعبادت کرتے ہیں، اللہ کے علاوہ کسی کو پکارا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کے سوا کسی سے مدد طلب کی جا سکتی،اور اسی پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے،اور اسی کے لئے نماز پڑھی جاۓ گی،اور حصول قربت کی خاطر اسی کے لئے جانوروں کی قربانی دی جائے گی،اس بنا پر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لئے عبادت خالص کرنا واجب ہے،جیسا کہ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے:( انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں،اسی کے لئے دین کو خالص رکھیں) (البينة:4)
اور جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی اخلاص کے ساتھ اور لا الہ الا اللہ کے معنی کو بروئے کار لاتے ہوئے عبادت کی تو وہ عظیم سعادت سے بہرہ ور ہوگا، اور اسے شرح صدر ،خوشیاں اور پاکیزہ و عزت سے معمور زندگی حاصل ہو گی، اور دلوں کو حقیقی انسیت و راحت وسکون صرف اور صرف عبادت کو ایک اللہ کے لئے کرنے میں ہوگی، جیسا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:" جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت لیکن با ایمان ہو تو ہم اسے یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے (نحل:٩٧)_