تعلیم كو فالو اپ كریں

اب تك آپ نے انڑی كے لئے رجسٹریشن نہیں كیا
اپنی ترقی كے فالواپ كے لئے اور پوائنٹس اكٹھا كرنے كے لئے ،اور مسابقے میں شركت كے لئے منصہ تاء میں فورا رجسٹریشن كریں ،رجسٹرد ہونے كے بعد جن موضوعات كی آپ تعلیم حاصل كررہے ہیں آپ اس كی الكڑانك سرٹیفیكیٹ حاصل كریں گے

تعلم كے مسارات

منصہ تاء تعلیم كے متنوع چند مسارات پر مشتمل ہے اور ہر مسارسائٹ كے مختلف اقسام سے چن كر دروس پر مشتمل ہے ، تاكہ طالب علم كی ضرورت كے مطابق شرعی معرفت كی تعمیر و ترقی میں اس كی مدد كرے

ایسی چیزیں جس سے ایك مسلمان جاہل نہیں رہ سكتا ۔

39 lessons
شریعت ایسے احكام لائی ہے جس كا سیكھنا اور اس كے مطابق عمل كرنا عام مسلمانوں پرواجب ہے ،اور یہ احكام آسان اور دستیاب ہیں ، اس لئے كہ شریعت اسلامیہ كی بنیاد ہی مفادات كا حصول اور مفاسد كو ہٹانا ہے ، اور اس كی ایك دوسری امتیازی حالت یہ ہے كہ اس كا مصدر اللہ رب العالمین ہے ، اور یہ كہ جس نے اسے بیان كیا ہے وہ لوگوں میں سب سے زیادہ علم والا ہے ، اور سب زیادہ فصیح اللسان ہے ، اور اپنی امت كا سب سے بڑا خیرخواہ ہے ، اور وہ ہستی نبی مكرم صلی اللہ علیہ وسلم كی ہے ۔ اور اس ٹریك میں منتخب دروس كا ایك مجموعہ ہے ، جو ایك مسلمان كو شریعت كے ان احكام كو فراہم كرتا ہے جس كی معرفت اوراس كے مطابق عمل سے كوئی بے نیاز نہیں ہے ،
استنجا ءاور قضائے حاجت (پیشاب و پاخانہ) كے آداب وضو حدث اكبر اور غسل طہارت میں مخصوص حالات +35

نیا مسلمان

38 lessons
اسلام میں داخل ہو كر آدمی اپنی تمام گذشتہ عمر سے ہٹ كر اس دنیاوی زندگی میں ایك الگ سفر كا آعاز كرتا ہے ، اور وہ اپنے اس سفر میں متعدد علوم و معارف كا مجتاج ہوتا ہے ، تاكہ اس كے ذریعہ اس كا عقیدہ درست ہو سكے اور وہ اس كا تحفظ كرسكے ، اور اس پر اللہ نے جن واجبات كو فرض كیا وہ اسے ادا كرسكے ، اور تھوڑا تھوڑا كركے ایمان واسلام كے مراتب میں ترقی حاصل كر سكے ، اور ہم نے اس ٹریك میں اس كے اللہ كے حكم سے وہ چیزیں جمع كردی ہیں جو اس كے ان مقاصد فراہم كرتی ہیں ،
استنجا ءاور قضائے حاجت (پیشاب و پاخانہ) كے آداب وضو حدث اكبر اور غسل نماز كا معنی اور  اس كی فضیلت +34

لین دین

2 lessons
دین اسلام وہ دین ہے جو زندگی تمام شعبہ جات كو شامل ہے ، اور یہ دین عبادت اور دین معاملہ ہے ، اور بندے ان چیزوں كے ضرورت مند ہیں جو ان تمام امور میں انہیں شرعی حكم كی معرفت تك ان كی رہنمائی كریں ،تاكہ ان كا عمل اللہ كی چاہت اور اس كی رضا كے مطابق ہو جائے ، اور قرآن كریم نے انتہائی دقت كے ساتھ اس كی تفصیلات كو شامل كیا ہے جو لین دین اور معاہدوں سے متعلق ہیں ، اور نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت كے لئے ان تمام چیزوں كو بیان فرما دیا ہے جو اسے خریدو فروخت وغیرہ مالی لین دین كی ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔اور عنقریب ہم آپ كے لئے ان میں سے چند ایك كو اس ٹریك میں پیش كریں گے ۔
زكاۃ ؛زكاۃ كی حقیقت اور اسے كے مقاصد وہ مال جن میں زكاۃ واجب ہے

مسلمان خاندان

11 lessons
اسلام كنبہ و خاندان كو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اس پر كامل توجہ مركوز كرتا ہے ، جیسا كہ شریعت كی بنیاد بندوں كے معاش و معاد كے مفادات كی رہنمائی پر ہے ، اور خاندان كی درستگی سے ہی معاشرے كی درستگي ہوتی ہے جس كا یہ ایك حصہ ہوتا ہے ، اور شریعت تفصیلی احكام بلند آداب اور باریك نظام بیان كرتی ہے ، جس سے كنبہ كی تعمیر اور اس كا تحفظ ہوتا ہے ، اور اس نے فیملی كے افراد میں سے ہر فرد كی ذمہ داری كو بیان كیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ ان كے حقوق كی وضاحت كی ہے ۔
اسلام میں خاندان كا مقام دو جنسوں كے درمیان تعلقات كے اصول و ضوابط شوہر اور بیوی كے انتخاب كی اساس پیغام نكاح كے آداب +7

مسلمان خاتون

6 lessons
عورت كی تكریم و احترام كے لئے اسلامی شریعت جلوہ فگن ہوئی ، اور اس كے بے شمار شواہد قرآن كریم میں اور رسول مكرم صلی اللہ علیہ وسلم كی سیرت میں موجود ہیں ۔اور اسلام كے عورت كی تكریم ہی كا یہ نتیجہ ہے كہ اس نے عورت كے لئے ایسے احكام مشروع كئے جو اس كی شناخت اور خصوصیات كی نگرانی كرتے ہیں ، اور اس كے حقوق كا تحفظ كرتےہیں ۔اور وہ اسے بے حیائی اور ناقدین کے عزائم اور دل کے بیماروں سے بچاتے ہیں۔
عورت اور دور حاضر كی دعوتیں اسلام میں خاندان كا مقام دو جنسوں كے درمیان تعلقات كے اصول و ضوابط مسلم عورت كی طہارت +2