تعلیم كو فالو اپ كریں

اب تك آپ نے انڑی كے لئے رجسٹریشن نہیں كیا
اپنی ترقی كے فالواپ كے لئے اور پوائنٹس اكٹھا كرنے كے لئے ،اور مسابقے میں شركت كے لئے منصہ تاء میں فورا رجسٹریشن كریں ،رجسٹرد ہونے كے بعد جن موضوعات كی آپ تعلیم حاصل كررہے ہیں آپ اس كی الكڑانك سرٹیفیكیٹ حاصل كریں گے

موجودہ قسم مسلم فیملی (مسلم خاندان )

سبق: اسلام میں خاندان كا مقام

اس درس میں ہم اسلام میں خاندان كے مفہوم اور اس كے مقام كے بارے میں معلومات حاصل كریں گے ،

  • اسلام میں خاندان كے مفہوم كی معرفت ۔
  • اسلام میں خاندان كے مقام و مرتبہ كا بیان ۔
  • اسلام میں خاندان  كی عمارت کے ستونوں کی معرفت ۔

امت كا مفہوم

امت كی تشكیل ایسے افراد كے گروپ سے عمل میں آتی ہے جنہیں مشتركہ حصے اكٹھا كرتے ہیں ، جیسے اصل ، اور زبان ، اور تاریخ ، اور ان تمام میں جو سب عظیم ہے وہ دین ہے ، یہ افراد ہیں جب یہ شادی كے گھر سے نكلتے ہیں ،شوہروں اور بیویوں سے ، اور یہ اپنے اس كردار سے ایك نئے خاندان كو تشكیل دیتےہیں جو بیٹے اور بیٹیاں جنم دیتے ہیں ، اور ایسے ہی اس راستہ كو آگے بڑھاتے ہیں ، اور اسی سے امت باقی و مستمر رہتی ہے ،

پاكیزہ ازدواجی زندگی یہی امت كی زندگی كااصل ہے ،اور اسی لئے اصل كا اہتمام كرنا ضروری ہے ، اور وہی خاندان ہے ۔

تاہم انسان فطرتاً ایک سماجی وجود ہے،جس كا دل جینے میں ایسے معاشرے میں لگے گآ جس كے افراد كو متعدد رشتے مربوط كرتے ہوں ،ہاں وہ متعدد محدود افراد كے ساتھ بعض احساسات و جذبات كی خصوصیت كی ضرورت محسوس كرتا ہے ،اور وہ خاندان كے افراد ہیں ،اور اسلام مین خاندان وہ سماجی یونٹ ہے جو مرد و عورت پر تشكیل دی گئی ہے جسے شرعی شادی نے اكٹھا كیا ہے ، اور جس كے نتیجے میں ذریت وجود پذیر ہوئی ہے ۔

اور اسلام نے اس ڈھانچےكی نگرانی كرتے ہوئے اس كو یقینی بنایا ہے ، شادی پر انسان كو آمادہ كرنے كے آغاز سے ، بچوں كے حقوق كی نگہداشت سے گذرتے ہوئے ، ایك خاندان كے تمام افراد كے درمیان تعلق كے منظم كرنے كے اختتام كے ساتھ ،اور یہ خاندانی عمارت انسان كے درخشاں انسانیت كی شكل ہے جیسا كہ اللہ تعالی كی چاہت ہے ،

اسلام میں خاندان كا مقام و مرتبہ

١
اسلام میں خاندان ایک صحت مند اور متوازن انسانی معاشرے کی تشکیل کے لیے بنیادی ستون ہے۔
٢
خاندان ایک تابندہ اور صاف و شفاف شكل ہے جس سے افراد ابھرتے ہیں اور جس كے سائے تلے روابط تشكیل پاتے ہیں ۔
٣
اسلام میں خاندان وہ پہلا خلیہ ہے جس میں انسان كے اندر صحت مند سماجی تصرفات كی قسمیں تشكیل پاتی ہیں ،اور جس میں اس كے لئے حقوق اور اس كے فرائض كی شناخت ہوتی ہے ۔
٤
اسلام میں خاندان ہی باپ كی فطرت اسے كے اپنے نسب كے پھیلاؤ كے میلان میں نگرانی كرتی ہے ،لہذا یہ مقصد انسانی نسل کے تحفظ سے حاصل ہوتا ہے۔
٥
وہ چیزیں جو اسلام میں خاندان كے عظیم مقام كو بیان كرتی ہیں ،اللہ عزوجل نے اسے ان جملہ كثیر نعمتوں میں سے شمار كیا ہے جو اس نے انسان پر احسان فرمایا ہے ، اللہ تعالی كا ارشاد ہے : {يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً} [النساء: 1].(اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کرکے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں)۔

اسلام میں شادی (نكاح)

اللہ عزوجل نے مرد وعورت میں سے ہر ایك كے اندر جوسرے كے تئیں فطری میلان بیدا كیا ہے ، اور اس نے اس میلان و جھكاؤ کو پورا کرنے اور انسان كی نسل كی افزائش اور اس كے تحفظ کے لیے شادی کو ایک جائز ذریعہ بنایا،اور قرآن كریم اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی سنت میں شادی پر اسلام نے ابھارا ہے ۔

اسلامی خاندان كی عمارت دو بنیادی ستونوں پر ٹكی ہے ۔

نفسیاتی استحكام و تعاون

اور یہ دلی سكون اور محبت و شفقت كو شامل ہے جس كی صراحت اللہ كے اس فرمان میں ہے : {وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ} [الروم: 21].( اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے آرام پاؤ اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی قائم کر دی، یقیناً غور وفکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں )

مادی استحكام و تعاون

یہ عقد کی شرائط کو پورا کرنے پر ، اور میاں بیوی میں سے ہر ایک کی اس کے فرائض كی پابندی كرنے پراور گھر کے معاملات کی دیکھ بھال اور بچوں كے مفادات پر مثالی كردار ادا كرتا ہے ۔

اسلام میاں و بیوی دونوں كو اس عمارت كے حرص اور اسے كے تحفظ كی ترغیب دیتا ہے ،تاكہ یہ عمارت منہدم نہ ہوجائے اور اس كے تلے سایہ حاصل كرنے والے افراد بكھر جائیں اسی وجہ سے اسلام صبر كی تلقین كرتاہے ، اور ازدواجی تعلق کے تسلسل پر آمادہ كرتاہے خواہ دونوں فریقوں كے درمیان جذبہ ختم ہو جائے ۔

كامیابی سے آپ نے درس مكمل كیا


امتحان شروع كریں