موجودہ قسم مالی لین دین
سبق: خریدو فروخت
بیع (خریدو فروخت) كی تعریف
لغت میں بیع كا معنی:كسی چیز كے عوض كسی چیز كا تبادلہ كرنا،اور اصطلاح میں بیع كہتے ہیں :مال كو مال كے بدلے مالك بننے اور مالك بنانے كا تبادلہ كرنا۔
بیع (خریدوفروخت) كا حكم
تجارت ایك جائز عقد (معاہدہ ) ہے ،جو اللہ كی كتاب و سنت اور اجماع امت سے ثابت ہے ، اللہ تعالی نے فرمایا: {وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ} [البقرة: 275].(اللہ نے تجارت كو حلال كیا )۔
تجارت كو حلال كرنے كی حكمت
1-آدمی دوسرے كی ملكیت كھانا و پانی اور لباس و رہائش جیسی چیزوں كا ضرورت مند ہوتا ہے ، اور ان چیزوں كا مالك ہرگز انہیں بلا عوض نہیں دے سكتا ، اور تجارت وہ راستہ ہے جس كے ذریعہ ہر كوئی اپنی مراد تك پہنچ جاتا ہے ،یعنی بیچنے والے كو قیمت اور خریدنے والے كو سامان مل جاتا ہے ۔
2-افضل شكل میں لوگوں كی زندگی كی بقا؛اس لئے آدمی اپنی ضروریات كے حصول كی استطاعت صرف خرید كے ذریعہ ہی ركھ سكتا ہے ،
3-معاشرے كو برباد كرنے والی چوری ، غصب اور جعل سازی جیسی چیزوں سے بچانا ہے ، اس لئے كہ خرید كے ذریعہ ایك آدمی اپنی ضروریات كے حصول كو ممكن بنا سكتا ہے ۔