موجودہ قسم طہارت (پاكی حاصل كرنا)
سبق: طہارت میں مخصوص حالات
چمڑے كے دونوں موزوں اور نائیلون و اولن كے دونوں موزوں پر مسح
دونوں چمڑے یا عام موزوں پر مسح وضو كے وقت كرسكتے ہیں ،جب كہ مسلمان نے ان دونوں كو حدث اكبر و اصغر دونوں سے پاك ہو كر پہنا ہو،
چمڑے اور عام موزوں پر مسح كی مدت
وضو میں دونوں موزوں پر مسح كرناصحیح ہے ، لیكن جنابت سے غسل میں ہرحال میں دونوں پیركا دھونا واجب ہے۔
چمڑے اور عام موزوں پر مسح كے وقت كا حساب حدث كے بعد پہلی بار مسح كے وقت سے شروع ہوگا
پٹی یا بینڈیج وہ ہے جوچوٹ یا زخم لگنے كے وقت اس عضو پر باندھا جاتا ہے ،تاكہ جلدی شفا ملے اور درد كم ہو جائے
ضرورت كے وقت پٹی یابینڈیج پر گیلے ہاتھوں سے مسح كرنا كافی ہے ،چاہے وہ وضو میں ہو یا غسل جنابت میں ہو ۔
عضو كا جو حصہ باہر ہو اس كا دھونا واجب ہے ، اور جسے پٹی نے ڈھك ركھا ہو اسےاپنے گیلے ہاتھوں سے مسح كرے ،
پٹی پر مسح كی مدت
تیمم
تیمم كی كیفیت
مسلمان اپنے دونوں ہاتھوں كو مٹی پر ایك بار مارے گا۔
دونوں ہاتھ میں لگی ہوئی مٹی سے اپنے چہرے پر مسح كرے گا
اپنے بائیں ہاتھ كی ہتھیلی سے اپنےداہنے ہاتھ كی ظاہری ہتھیلی پر مسح كرےگا ، اور پھر داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ كی ظاہر ہتھیلی پر مسح كرے گا