تعلیم كو فالو اپ كریں

اب تك آپ نے انڑی كے لئے رجسٹریشن نہیں كیا
اپنی ترقی كے فالواپ كے لئے اور پوائنٹس اكٹھا كرنے كے لئے ،اور مسابقے میں شركت كے لئے منصہ تاء میں فورا رجسٹریشن كریں ،رجسٹرد ہونے كے بعد جن موضوعات كی آپ تعلیم حاصل كررہے ہیں آپ اس كی الكڑانك سرٹیفیكیٹ حاصل كریں گے

موجودہ قسم طہارت (پاكی حاصل كرنا)

سبق: سنن فطرت

اللہ عزوجل نےانسان كو ڈھیر ساری كمالاتی خوبیوں پر پیدا كیا ہے ،اگر وہ اس پر عمل كرے تو یہ اسے ممكن سے زیادہ افضل بنادیں گے ،اس درس میں آپ سنن فطرت اور اس كے احكام كے بارے میں معلومات حاصل كریں گے ۔

  • سنن فطرت كی معرفت۔
  • سنن فطرت كے احكام كی معرفت۔

سنن فطرت

یہ وہ خصلتیں ہیں جن پر اللہ نے انسان كو پیدا كیا ہے، جس كے كرنے سے ایك مسلمان مكمل ہوتا ہے ،اور وہ افضل خوبیوں اور خوبصورت ہیئت كا حامل ہو جاتا ہے ، اور یہ اس لئے كہ اسلام نےخوبصورت اور تكمیلی پہلووں كا خیال كیا ہے ،یہاں تك كہ اس كے لئے ظاہر و باطن كی درستگی ایك ساتھ جمع ہو جائے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "الفطرة خمسٌ: الختانُ، والاستحدادُ، وقصُّ الشارب، وتقليم الأظفار، ونتف الآباطِ" (البخاري 5891، مسلم 257). ”پانچ چیزیں ختنہ کرانا، زیر ناف مونڈنا، مونچھ کترانا، ناخن ترشوانا اور بغل کے بال نوچنا پیدائشی سنتیں ہیں۔“ اور ایك حدیث میں اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عشر من الفطرة: قص الشارب، وإعفاء اللحية، والسواك، واستنشاق الماء، وقص الأظفار، وغسل البراجم، ونتف الإبط، وحلق العانة، وانتقاص الماء" [قال الراوي]: ونسيت العاشرة إلا أن تكون المضمضة. (مسلم 261).(”دس باتیں پیدائشی سنت ہیں ایک مونچھیں کترنا، دوسری داڑھی چھوڑ دینا، تیسری مسواک کرنا، چوتھی ناک میں پانی ڈالنا، پانچویں ناخن کاٹنا، چھٹی پوروں کا دھونا (کانوں کے اندر اور ناک اور بغل اور رانوں کا دھونا) ساتویں بغل کے بال اکھیڑنا، آٹھویں زیرِ ناف کے بال لینا، نویں پانی سے استنجا کرنا۔ (یا شرم گاہ پر وضو کے بعد تھوڑا سا پانی چھڑک لینا) مصعب نے کہا: میں دسویں بات بھول گیا۔ شاید کلی کرنا ہو)

ختنہ كرنا

بچے كا ختنہ كرنا اور اس طرح كہ سپاری كے اوپر پائے جانے والے چمڑے كو زائل كردینا ،اور یہ عموما پیدائش كے شروعاتی دنوں میں ہوتا ہے ،اور یہ نرینہ بچوں كے حق میں واجبی سنن فطرت میں سے ہے ،اور اسكے بہت سارے طبی فوائد ہیں۔

استرا استعمال كرنا یا زیر ناف مونڈنا

وہی موٹے بال جو ناف كے نیچے ہوتے ہیں مونڈ كر یا دوسرے طریقے سے انہیں زائل كرنا

مونچھ كترنا

مونچھ چھوڑنا مباحات میں سے ہے مستحب میں سے نہیں ، اگر مسلمان نے اسے چھوڑا ہے تو اس پر واجب ہے كہ زائد طریقے سے اسے لمبا نہ كرے ،اور اسے وقت وقت پر كترے یا چھوٹا كرے ۔

داڑھی بڑھانا اور اسے چھوڑ دینا

داڑھي بڑھانے اور اسے چھوڑ دینے پر اسلام نے ترغیب دی ہے ،اور یہ وہ بال ہیں جو دونوں گالوں اور ٹڈی پر اگتے ہیں ،اور توفیر كا مطلب ہے اسے چھوڑ دینا اور اسے حلق نہ كروانا نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم كی سنت كی اقتداء كرتے ہوئے

مسواك كرنا

اس سے مراد پیلو كی لكڑی یا اس كے علاوہ دانت صاف كرنے كے لئے استعمال كرنا ، اور یہ مستحبات میں سے ہے

ناخن تراشنا

ایك مسلمان كے لئے اپنے ناخن تراشنےمیں اہتمام كرنا چاہئے كہ وہ كہیں گندگی اور میل كچیل كا گھر نہ ہوجائے

بغل كے بال اكھاڑنا

ایك مسلمان كے لئے مناسب ہے كہ وہ اپنےبغل كے بال كو اكھیڑدے ، یا كسی بھي طریقے سے اسے زائل كردے،تاكہ اس سے ناپسندیدہ بدبو نہ نكلے،

انگلیوں كے گاٹھوں كا دھونا

براجم وہی وہ انگلیوں كے گانٹھ اوراس كے بیچ كے حصے ہیں ، ان كا دھونا مستحب ہے

استنجاء كرنا ، كلی كرنا ، اور ناك جھاڑنا

استنجاء كرنا ، ان تینوں كے متعلق بات آداب استنجاء و قضائے حاجت اور وضو كے درس میں گذر چكی ہے،

كامیابی سے آپ نے درس مكمل كیا


امتحان شروع كریں