تعلیم كو فالو اپ كریں

اب تك آپ نے انڑی كے لئے رجسٹریشن نہیں كیا
اپنی ترقی كے فالواپ كے لئے اور پوائنٹس اكٹھا كرنے كے لئے ،اور مسابقے میں شركت كے لئے منصہ تاء میں فورا رجسٹریشن كریں ،رجسٹرد ہونے كے بعد جن موضوعات كی آپ تعلیم حاصل كررہے ہیں آپ اس كی الكڑانك سرٹیفیكیٹ حاصل كریں گے

موجودہ قسم نماز

سبق: نماز كے اركان اور اس كے واجبات ، اور اس كو باطل كرنے والے ، اور اس كے مكروہات

نماز كے اركان و واجبات ہیں جن كے بغیر نماز قائم نہیں ہوسكتی ، اور اچانك كوئی ایسی چیزواقع ہو جائے جو اسے باطل كردے، اس درس میں آپ نماز كے اركان اور اس كے واجبات ، اور اسے باطل كرنے والی چیزیں ، اور اس كے مكروہات سے واقف ہوں گے،

  • نماز كے اركان كی معرفت ۔
  • نماز كے واجبات كی معرفت۔
  • نماز كو باطل كرنے والی چیزوں كی معرفت۔
  • سجدہ سہو كی معرفت۔
  • نماز كی مكروہات كی معرفت۔

نماز كے اركان

یہ نماز كے وہ بنیادی جزء ہیں كہ جن كے جان بوجھ كر چھوڑنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے،انہیں ادا كرنا ہرحالت میں ضروری ہے ،اگر وہ سہوا چھوٹ جائیں ورنہ نماز باطل ہو جائےگی

نماز كے اركان

١
تكبیر تحریمہ
٢
طاقت رہتے قیام
٣
قراءت فاتحہ
٤
ركوع
٥
ركوع سے سر اٹھانا اور طاقت رہت ٹھیك سے كھڑے رہنا
٦
سجدے
٧
دوسجدوں كے درمیان بیٹھنا
٨
آخری تشہد اور اس كے لئے بیٹھنا
٩
اطمینان
١٠
سلام
١١
اركان كو ترتیب سے ادا كرنا

نماز كے واجبات

وہ نماز كے واجب اجزاء ہیں جن كے جان بوجھ كر چھوڑنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے ،اور اگر سہوا چھوڑ دے تو اس كی نماز مكمل ہو جاتی ہے ، اور نماز كے اخیر میں سجدہ سہو كرنا ہوتا ہے ۔

نماز كے واجبات

١
تكبیرہ تحریمہ كے علاوہ تمام تكبیرات
٢
ركوع میں ایك بار سبحان ربي العظيم كہنا
٣
امام اور منفرد كا سمع الله لمن حمده كہنا
٤
تمام لوگوں كا ربنا ولك الحمد كہنا
٥
سجدوں میں ایك بار سبحان ربي الأعلى كہنا
٦
دو سجدوں كے درمیان بیٹھنے كی حالت میں ایك باررب اغفر لي كہنا
٧
پہلا تشہد اور اس كے لئے بیٹھنا

یہ واجبات سہو سے ساقط ہو جاتے ہیں ،اور یہ سجود سہو پر مجبور كرتےہیں

نماز كی سنتیں

جو اركان نماز و واجبات نماز ہیں ، ان كے علاوہ جتنے اقوال ، افعال ، نماز كی كیفیت میں آئے ہوئے ہیں وہ نماز كو كامل بنانے والی سنت ہے ،اس كی حفاظت كرنا مناسب ہے ، لیكن اس چھوٹ جانے سے نماز باطل نہیں ہوگی۔

سجدہ سہو

وہ دو سجدہ ہے جسے نماز میں واقع خلل اور كمی كو بھرنے كے لئے اللہ نے مشروع كیا ۔

سحدہ سہو كرنا كب مشروع ہے ؟

١
جب نماز میں نسیان یا غلطی كی وجہ سے ركوع ، یا سجدے یا قیام یا قعود زیادہ ہوجائے تو اس كے لئے سجدہ سہو كرے ۔
٢
اور اگر كسی ركن میں كمی واقع ہو تو اس ناقص ركن كا دوبارہ ادا كرناواجب ہے ، اور نماز كے اخیر میں سجدہ سہو كرے ۔
٣
جب نماز كے واجبات میں سے كوئی واجب بھول سے چھوٹ جائے جسے پہلا تشہد تو اس كےلئے سجدہ سہو كرے ۔
٤
جب ركعت كی تعداد میں شك ہو جائے تو جو یقین ہو اسی كوبنیاد بنائے اور وہ تھوڑا پر ہے ،پھر اس كی تكمیل كرے ،اور سجدہ سہو كرے ۔

سجدہ سہو كی كیفیت

سجدہ سہو كے لئے دووقت ہے ، ان میں سے جو چاہے كرے

١
سلام سے پہلے اور تشہد اخیر كے بعد سجدہ كرے پھر سلام پھیرے
٢
نماز سے سلام پھیرنے كے بعد دو سجدہ سہو كرے ، پھر دوسری بار سلام پھیرے

نماز كو فاسد كرنے والی چیزیں

یہ ایسے امور ہیں جو نماز كو باطل بنادیتے ہیں جس كا دوبارہ كرنا واجب ہوتا ہے

نماز كو باطل كرنےوالے امور

١
كسی ركن یا شرط كو اس كی ادائیگی كی طاقت ہوتے ہوئے جان بوجھ كر چھوڑ دینا، یا آگاہ كرنے كےبعد بھول كر اسے واپس ادا نہ كیا جائے۔
٢
نماز كے واجبات میں سے كسی واجب كو جان بوجھ كر چھوڑ دینا۔
٣
جان بوجھ كر گفتگو كرنا
٤
قہقہ لگانا یعنی زور زور سے ہنسنا۔
٥
بغیر ضرورت لگاتار كثرت سے حركت كرنا

نماز كی مكروہات

وہ كون سے اعمال ہیں جو نماز كے اجرو ثواب كو كم كردیتےہیں ، اور نماز كی خشوع اور اسكی ہیبت كو ختم كردیتے ہیں۔

نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا

اس لئے كہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیكھنے كے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : "هو اختلاس يختلسه الشيطان من صلاة العبد" (البخاري 751).(یہ تو ڈاکہ ہے جو شیطان بندے کی نماز پر ڈالتا ہے)

ہاتھ اور چہرے اور ان دونوں كے علاوہ سے كھیلنا

ہاتھ كو كمر پر ركھنا ، ایك ہاتھ كی انگلیوں كو دوسرے ہاتھ كی انگلیوں سے جوڑنا اور اسے چٹخانا

نماز میں داخل ہو اور اس كا دل كہیں اور مشغول ہو

نماز كے حاضر ہونے كے وقت اسے كھانا كھانے كی ضرورت ہونا یا پاخانہ كی حاجت ہونا ،جیسا كہ اللہ كے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا ہے : "لا صلاة بحضرة الطعام، ولا وهو يدافعه الأخبثان" (مسلم560).(نماز نہیں پڑھنی چاہیئے جب کھانا سامنے آئے یا پائخانہ یا پیشاب کا تقاضہ ہو)

كامیابی سے آپ نے درس مكمل كیا


امتحان شروع كریں