تعلیم كو فالو اپ كریں

اب تك آپ نے انڑی كے لئے رجسٹریشن نہیں كیا
اپنی ترقی كے فالواپ كے لئے اور پوائنٹس اكٹھا كرنے كے لئے ،اور مسابقے میں شركت كے لئے منصہ تاء میں فورا رجسٹریشن كریں ،رجسٹرد ہونے كے بعد جن موضوعات كی آپ تعلیم حاصل كررہے ہیں آپ اس كی الكڑانك سرٹیفیكیٹ حاصل كریں گے

موجودہ قسم نماز

سبق: جمعہ كی نماز

نماز جمعہ مسلمانوں پر فرض كی گئی نمازوں میں سے سب سے اہم اور موكد نماز ہے ،اس درس میں آپ نماز جمعہ اور اس كے احكام كی فضیلت كی معلومات حاصل كریں گے۔

  • نماز جمعہ كی فضیلت كی معرفت۔
  • نماز جمعہ كی كیفیت اور اس كے احكام كی معرفت۔
  • نماز جمعہ میں جنہں حاضر نہ ہونے كو معذور سمجھا گیا ہے ان كی جانكاری ۔

نماز جمعہ

نماز ظہر كے وقت میں اللہ نے اللہ نے جمعہ كے دن ایك ایسی نماز فرض كی ہے جو اسلام كے عظیم شعائر میں سے ہے ،اور اس كے موكد فرائض میں سے ہے ،ہفتہ میں ایك بار تمام مسلمان اس میں جمع ہوتے ہیں ،اور ان مواعظ و رہنمائیاں سنتے ہیں جسے جمعہ كا امام ان پر پیش كرتا ہے ،پھر وہ لوگ نماز جمعہ ادا كرتے ہیں ۔

جمعہ كے دن كی فضیلت

عز وشرف كے اعتبار سے جمعہ كا دن نہایت جلیل القدر ہے ، تمام دنوں كو چھوڑ كراللہ نے اسے منتخب كیا ہے،اور دیگر تمام اوقات كو چھوڑ كر بہت سی خوبیوں كے ساتھ اس كو فضیلت دی ہے ، ان میں سے بعض یہ ہیں :

1-اس كے لئے دیگر امتوں كو چھوڑ كر اللہ نے امت محمد كو خاص كیا ہے ،جیسا كہ اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: "أضل الله عن الجمعة من كان قبلنا، فكان لليهود يوم السبت، وكان للنصارى يوم الأحد، فجاء الله بنا، فهدانا الله ليوم الجمعة" (مسلم 856).(اللہ تعالیٰ نے بھلا دیا جمعہ کو ان لوگوں کے لئے جو ہم سے پہلے تھے، سو یہود کی عید ہفتہ اور نصاریٰ کی اتوار کو ہوئی اور اللہ ہمارے ساتھ آیا اور ہم کو راہ بتائی جمعہ کے دن کی)

2-جمعہ كے دن آدم علیہ السلام كی تخلیق ہوئی ،اور اسی دن قیامت قائم ہوگی ،جیسا كہ اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "خير يوم طلعت عليه الشمس يوم الجمعة، فيه خُلِقَ آدم، وفيه أُدْخِلَ الجنة، وفيه أُخْرِجَ منها، ولا تقوم الساعة إلا في يوم الجمعة" (مسلم 854).(فرمایا: ”بہتر ان دونوں میں کا، جن میں سورج نکلتا ہے، جمعہ کا دن ہے کہ اسی میں آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی میں جنت میں گئے اور اسی میں وہاں سے نکلے اور قیامت نہ ہو گی مگر اسی دن)

نماز جمعہ كس پر وا جب ہے ؟

١
آدمی :تو عورت پر واجب نہیں
٢
مكلف:پاگل پر اور نابالغ چھوٹے بچے پر واجب نہیں ۔
٣
مقیم : مسافر پر واجب نہیں ، اور نہ اس پر جو شہر اور گاؤں سے نكل كر جنگلوں میں رہتا ہے ۔

نماز جمعہ كی كیفیت اور اس كے احكام

نماز جمعہ كی تیاری

نماز جمعہ سے پہلے ایك مسلمان كا غسل كرنا مستحب ہے ،اور خطبہ شروع ہونے سے پہلے مسجد جلدی حاضر ہونا ،خوشبو لگانا ، اور عمدہ پوشاك پہننا۔

جمعہ كا خطبہ

تمام مسلمان جامع مسجد میں اكٹھا ہوتےہیں ، انہیں میں سے امام آگے بڑھتا ہے ،منبر پر چڑھتا ہے ،نمازیوں كے طرف رخ كرتاہے،اور دو خطبے دیتا ہے ،دونوں خطبوں كے درمیان تھوڑی دیر بیٹھتا ہے ،انہیں ان دو خطبوں میں اللہ كے تقوی كو یاد دلاتاہے،اور انہیں نصیحتیں اور وعظ كرتا ہے اور آیتیں پرہ كر سناتا ہے ۔

نمازیوں پر غور سے خطبہ سننا واجب ہے ۔خطبہ كے دوران گفتگو كرنا یا خطبہ سے مستفید ہونے كے بجائے مصلی سے یا كنكریو ں یا مٹی سے كھیلنا حرام ہے ،

اس كے بعد امام منبر سے نیچے اترتا ہے ، اور اقامت كہی جاتی ہے پھر وہ لوگوں كو جہری قراءت كے ساتھ دور كعت نماز پڑھاتا ہے ۔

جس كی نماز جمعہ چھوٹ جائے ۔

نماز جمعہ یہ ہے ۔ مسجدوں میں تمام نمازیوں كا اكٹھا ہونا مشروع كیا گیا ہے ، تو جس كی نماز جمعہ چھوٹ جائے یا كسی عذر كی وجہ سے وہ پیچھے رہ جائے تو وہ جمعہ كی جگہ ظہر كی نماز پڑھ لے ،اور اس كے لئے جمعہ كی نماز صحیح نہیں ۔

جو نماز جمعہ سے پیچھے رہ جائے

جو نماز جمعہ میں پیچھے رہ جائے اور امام كے ساتھ اسے ایك ركعت سے بھی كم ملے تو وہ اٹھ كر ظہر كی نماز مكمل پڑھے

ہر وہ جس پر جمعہ واجب نہیں ،جیسے عورت ، مسافر ،اگر یہ مسلمانوں كی جماعت كے ساتھ جمعہ پڑھ لیں تو صحیح ہے ،اور ان سے نماز جمعہ باجماعت پڑھنے كی وجہ سے نماز ظہر ساقط ہو جائے گی ،

جمعہ میں حاضری كا واجب ہونا

جن پر نماز جمعہ واجب ہے ان پر شریعت نے نماز جمعہ كی حاضری كو واجب قرار دیا ہے ،اور دنیاوی كاموں میں مشغول رہنے سے ڈرایا ہے ، اللہ تعالی كا ارشاد ہے : (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُون) (الجمعة 9).( اے وه لوگو جو ایمان ﻻئے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید وفروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو)

جمعہ نماز سے پیچھے رہنے والوں كے بارے میں اللہ كے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےكس چیز كا وعدہ كیا ہے ؟

جو شخص بغیر كسی شرعی عذر كے نماز جمعہ سے پیچھے رہ جائے تو اس كے دل پر مہر لگانے كا اللہ كے نبی نے وعدہ كیا ہے ،اللہ كے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "من ترك ثلاث جمع تهاوناً من غير عذر طبع الله على قلبه" (أبو داود 1052، أحمد 15498)،(حسن صحیح)(جو شخص سستی سے تین جمعہ چھوڑ دے تو اس کی وجہ سے اللہ اس کے دل پر مہر لگا دے گا ) اللہ اس كے دل پر مہر لگا دیتا ہے كا مطلب: یہ ہے كہ اس پر مہر لگا دیا اور اسے ڈھك دیا، اور اس میں جہالت اور جفا بھر دیا جیسے منافقوں اور گنہ گآروں كے دل ہوتے ہیں

نماز جمعہ سے پیچھے رہنے كے لئے جائز عذر كیا ہے ؟

نماز جمعہ سے پیچھے رہنے كے لئے جائز عذر جس پر جمعہ واجب ہے یہ ہے ،غیر عادت كے مطابق شدید مشقت كا سامنا ہو یا مسلم كی معیشت اور صحیت پر بڑے نقصان پہونچنے كا اندیشہ ہو ،

كیا ڈیوٹی اور نوكری نماز جمعہ سے پیچھے رہنے كے لئے عذر تسلیم كیا جائے گا؟

جس پر نماز جمعہ واجب ہے اس كا اس سے پیچھے رہنا،ہمیشہ اور باربار كام كو عذر كی شكل میں پیش كرنے كا اعتبار نہیں كیا جائے گا، ہاں اس كی دو صورتیں ہیں :

1-اس ڈیوٹی میں عظیم مصلحت ہو اور وہ مصلحت ڈیوٹی پر رہے اور جمعہ ترك كئے بغیر حاصل ہونی والی نہ ہو، اور ڈیوٹی چھوڑ دینے كی صورت میں بڑآ فساد حاصل ہو اور اس ڈیوٹی میں اس كا كوئی نیابت كرنے والا نہ ہو ۔

مثالیں

١
ایمر جنسی كا ڈاكٹر جولوگوں كو ایمرجنسی كی حالت میں اور زخمیوں كی علاج كرتا ہے
٢
فورمین ، اور پولیس جو لوگوں كے مالوں اوران كے گھروں كی چوری اور مجرمانہ كاریوں سے حفاظت كرتےہیں
٣
اور وہ جو بڑي فیكٹریوں كے كاموں كی متابعت كرتے ہیں اور جس كی متابعت ہر لحظہ ہونی لازم ہے جسے بند كرنا ممكن ہی نہیں ہے

2-اور وہ عمل جو اس كی روزی كا واحد مصدر ہو ، اور اسے كے كھانے وپینے اور اس كے اور اس كی فیملی كے ضروری اخراجات كو اس عمل كے سواكوئی چیز پورا كرنے والی نہ ہو ، تو اس كےلئے كام پرباقی رہنا اور ضرورت كے پیش نظر جمعہ نماز كا چھوڑنا جائز ہے یہاں تك كہ وہ دوسراعمل پا نہ لے ،یا كوئی ایسی چیز اسے حاصل ہو جائے جو اس كے كھانے پینے اور ضروری چیزوں كے لئے اس كے اور اس كی فیملی كے لئے كافی ہو جائے ، اور اس كے ساتھ ساتھ اسے لگاتار دوسرا كام اور دوسرا مصدر رزق ڈھونڈتے رہنا لازم ہے ۔

كامیابی سے آپ نے درس مكمل كیا


امتحان شروع كریں