موجودہ قسم طہارت (پاكی حاصل كرنا)
سبق: وضو
وضو كی فضیلت
میں كیسے وضو كروں اور حدث اصغر ختم كروں ؟
نیت
دونوں ہتھیلیوں كو پانی سے تین بار دھوئے استحبابی طور پر
پانی سے كلی كرے، اس طور سے كہ منہ میں پانی ڈالے اور اندر ہی اندر اسے حركت دے ،پھر اسے باہر نكال دے ، اور ایسا تین بار كرنا اس كے لئے مستحب ہے ،اور ایك بار كرنا واجب ہے ۔
ناك میں پانی چڑھائے گا : یعنی ناك سے پانی كھینچے گا ، پھر اسے جھاڑے گا : یعنی ناك سے باہری ہوا كو عمل میں لاتےہوئے پانی كو باہر كی طرف پھینكے گا، اور اس كا اس میں مبالغہ كرنا مستحب ہے ،ہاں اگر اس سے نقصان لاحق ہو یا وہ روزہ سے ہو تو مبالغہ نہ كرے ،اور ایسا كرنا تین بار مستحب ہے ، اور ایك بار كرنا واجب ہے ۔
اپنا چہرہ دھوئے گا ، اوروہ پیشانی كے اوپری حصہ بال اگنے كی جگہ سے داڑھی كے ٹھوڑی تك ، اور ایك كان سے دوسرے كان تك ،اور دونوں كان چہرہ كا حصہ نہیں ہیں ،اور ایسا كرنا تین بار مستحب ہے ، اور ایك بار كرنا واجب ہے ۔
دونوں ہاتھوں كو اپنی انگلیوں كے كنارے سے لیكر كہنی تك دھوئے گا ،اور كہنی وہ جگہ ہے جہاں مونڈھے بازو سے ملتے ہیں ، اور دونوں كہنیاں دھونے میں داخل ہیں ،داہنے طرف سے اس كے دھونے كا آغاز كرنا مستحب ہے ، اور تین بار دھونا ، اور ایك بار دھونا واجب ہے ۔
اپنے سر كا مسح كرے گا،اس طور سے كہ اپنے دونوں ہاتھوں كو پانی سے گیلا كرےگا، پھر اپنے سر كے پیشانی كے آغاز یے سر كے آخری حصے تك جو گر دن سے جڑا ہوا ہے مسح كرے گا ، اور مسنون یہ ہے كہ گدی سے اپنے دونوں ہاتھوں كو پوچھتے ہوئے پیشانی كے تك واپس لائے جہاں سے كہ شروع كیا تھا،اور دیگر اعضاء كی طرح سے اسے تین بار كرنا مستحب نہیں ، بلكہ صرف ایك بار ہی كرے گا
اپنے دونوں كانوں كا مسح كرے گا ، اس طور سے كہ سر كا مسح ختم كرنے كے بعد اپنے دونوں شہادت كی انگلیوں كو اپنے دونوں كانوں كے اندر داخل كرے گا ، اور اپنے دونوں انگوٹھوں سے دونوں كانوں كے ظاہری (باہری) حصے پر مسح كرے گا۔
اپنے دونوں پیروں كو ٹخنوں كے ساتھ دھوئے گا ، یہ وہ دو ہڈیاں ہیں جو پیر سے پنڈلی كے ملنے كے وقت دونوں پیروں كے كنارے ابھرے ہوئے ہیں ،داہنے پیر سے شروع كرے گا ، اور تین بار دھونا مستحب ہے ،اور ایك بار دھونا واجب ہے ،اور اگر موزہ پہنا ہے تو موزے پر مسح كرنا چند شروط كے ساتھ جائز ہے ،