تعلیم كو فالو اپ كریں

اب تك آپ نے انڑی كے لئے رجسٹریشن نہیں كیا
اپنی ترقی كے فالواپ كے لئے اور پوائنٹس اكٹھا كرنے كے لئے ،اور مسابقے میں شركت كے لئے منصہ تاء میں فورا رجسٹریشن كریں ،رجسٹرد ہونے كے بعد جن موضوعات كی آپ تعلیم حاصل كررہے ہیں آپ اس كی الكڑانك سرٹیفیكیٹ حاصل كریں گے

موجودہ قسم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق معلومات

سبق: نبی اكرم محمد صلی اللہ علیہ و سلم كی سیرت (1)

نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم كی سیرت كی جانكاری دین كا ایك حصہ ہے ،اوراس سبق میں بعثت سے پہلے نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم كی سیرت كے بہت سارے پہلووں سے آپ آگاہ ہوںگے۔

پیدائش سے لیكر بعثت سے كچھ پہلے تك كی نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم حیات مباركہ كے اہم تفاصیل كی جانكاری

سیرت نبوی

ہر مسلمان پر نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم كی سیرت كی تفصیلی معلومات كا حاصل كرنا واجب ہے ،تاكہ وہ اپنی زندگی كی تمام شعبوں میں آب كی اقتدا كرسكے ،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم كی سیرت احكام اسلام اور شریعت میں اس كےلئے عملی جامہ بن سكے ،اللہ تعالی كا فرمان ہے : ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ﴾ [الأحزاب: 21]. (یقیناً تمہارے لئے رسول اللہ میں عمده نمونہ (موجود) ہے، ہر اس شخص کے لئے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے )

آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا نسب

تمام نسبوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا نسب بہتر اور اشرف ہے ،اوروہ یہ ہے محمّد بن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي بن كِلاب بن مرّة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك بن النضر بن كِنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان، اور عدنان اسماعیل علیہ السلام كی اولاد میں سے ہیں،

آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے والدین

آپ كے والد كا نام ، عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم ہے ،آپ جب اپنی ماں كے پیٹ میں تھے تبھی آپ كے والد كا انتقال ہوگیا،اورآپ كی ماں كا نام آمنہ بنت وہب بن عبد مناف بن زہرہ ہے،

آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی پیدائش

آپ صلی اللہ علیہ وسلم بروز پیر ،ماہ ربیع الاول ، عام فیل 571 ء میں پیدا ہوئے

آپ صلی اللہ علیہ9 سلم كی رضاعت (دودھ پینا)

ابو لہب كی لونڈی ثویبہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو چند دن دودھ پلائی،پھر آپ بنی سعد میں دودھ پلانے والی كو طلب كیا گیا تو آپ كو اسی قیلہ كی خاتون حلیمہ سعدیہ نے دودھ پلایا،اورانہیں كے پاس بنی سعد میں آپ تقریبا چار سال مقیم رہے،اور وہیں آپ كا سینہ مبارك چاك كیا گیا ،اور آپ كے سینے سے خواہشات اورشیطان كو نكال دیا گیا ،اسی واقعے كے رونما ہونے سے حلیمہ نے آپ كو آپ كے والدہ كے پاس لوٹا دیا

5-آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی پرورش وجوانی

١
آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیار بنی سعد سے واپسی كے بعد اپنی ماں آمنہ كے پاس مكہ آگئے اور انہیں كے گود میں پرورش پانےلگے ،پھر آپ كی والدہ مدینہ سے مكہ واپسی كےدوران مقام ابواء میں وفات پاگئیں،اس وقت آپ كی عمر كل چھ برس كی تھی ،اس طرح آپ ماں وباپ دونوں اعتبار سے یتیم ہو گئے
٢
آپ كے دادا عبدالمطلب آپ كو وہاں سے مكہ لے كرآئے ،آپ كو نگرانی میں ركھا اور آپ كا پورا خیال كیا ،اور جب آپ كی عمر آٹھ سال دو مہینے دس دن كی ہوئی تو آپ كے دادا جان بھی مكہ میں چل بسے ،
٣
دادا كی وفات كے بعد آپ كےنگرانی اور دیكھ بھال كی ذمہ داری آپ كے چچا ابو طالب نے اٹھائی ،اورآپ كو اپنی اولاد میں شامل كرلیا،اوران سب پر آپ كومقدم ركھا،اورآپ كو خصوصی عزت و احترام كا مقام دیا،اور چالیس برس سے زائد ان كی حمایت آپ كے ساتھ جاری و ساری رہی،

بعثت سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا عمل

١
بچپن میں آپ چند قیراط (درہم یا دینار)كے عوض اہل مكہ كی بكریاں چراتے تھے
٢
جب آپ بارہ سال كے ہوئے تو اپنے چچا ابو طالب كے ساتھ تجارت كے مقصد سے شام كا سفر كیا ،اورجب آپ پچیس سال كے ہوئے توخدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہانے آپ كو اپنا مال دے كرتجارت كے لئے شام جانے كی پیش كش كی اور آپ قبیلہ قریش كی ایك باعزت مالدارتاجر خاتون تھیں ،اوروہ آپ كو غیر تاجروں كے مقابل میں افضل عنایت كرتی تھیں ،كیونكہ انہیں رسول اللہ كے بارے میں یہ بات پہنچی تھی كہ آپ سچ بولتے ہیں ،بڑے امانت دار ہیں،اور اخلاق كریمانہ كے حامل ہیں ،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان كے اس پیش كش كو قبول فرمالیا،اور آپ ان كامال لیكر ان كے غلام میسرہ كے ہمراہ شام كے سفر پر نكل پڑے ،اور آپ شام پہنچ گئے ،مكہ واپسی كے وقت خدیحہ رضی اللہ عنہا نے اپنے مال میں ایسی امانت و بركت دیكھی جو اس سے پہلے كبھی نہیں دیكھی تھیں،

بعثت سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی حیات مباركہ

بعثت سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی زندگی انتہائی فاضلانہ و شریفانہ زندگی تھی ،اس میں كوئی خرابی اور نہ ہی اس میں كوئی لغزش تھی ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ كی نگرانی و نگہداشت میں جوان ہوئے،اور اللہ آپ كی زمانہ جاہلیت كی گندگیوں سے حفاظت فرماتا رہا،یہاں تك كہ آپ پوری قوم میں سب سے افضل مرووت كے حامل قرار پائے ،ان سب سے عمدہ اخلاق والے،سب سے باعزت حسب و نسب والے ،سب سے اچھے ہمسایہ والے ،سب سے بڑے بردبار،سب سے سچے گفتگو والے ،سب سے بڑے امانت دار ،بے حیائی سے سب سے زیادہ دور رہنے والے ، اور مردانگی كو گندہ كرنے والے اخلاق و عادات سے سب سے دور ہوگئے ،اور یہان تك كہ آپ ان كے درمیان صادق و امین كے لقب سے مشہور ہوگئے ،صلی اللہ علیہ وسلم۔

6. نبی صلی اللہ علیہ وسلم كی بیویاں

خدیحہ رضی اللہ عنہا سے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی كی تو اس وقت آپ كی عمر كل پچیس سال كی تھی ،جب خدیحہ رضی اللہ عنہا كی تجارت كے غرض سے ان كے غلام میسرہ كے ہمراہ شام كے سفر پر نكلے اور میسرہ نے آپ كی پر كشش شان كا ملاحظہ كیا كہ آپ صدق و امانت كے زیور سے مزین تھے ، واپسی كے وقت میسرہ نے آپ كے متعلق اپنے مشاہدات كو خدیحہ رضی اللہ عنہا سے بیان كیا،اس وقت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے شادی كرنے كی رغبت كا اظہار كیا ،اور یہ پہلی خاتون تھیں كہ جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی كی ، اور ان كی موت تك ان كے سوا كسی اور سے شادی نہیں كی،اور یہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی تمام اولاد كی ماں تھیں،سوائے ایك لڑكے ابراہیم كے ،اور خدیجہ رضی اللہ عنہا كی وفات ہجرت سے تین سال پہلے ہوئی۔

نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم كی بیویوں كے نام

١
خدیجہ رضی اللہ عنہا
٢
خدیحہ رضی اللہ عنہا كی وفات كے بعد آپ نے سودہ بنت زمعۃ رضی اللہ عنہا سے شادی كی
٣
پھر آپ نے عائشہ بنت ابی بكر صدیق رضی اللہ عنہما سے شادی كی
٤
پھر حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے شادی كی
٥
پھر زینت بنت خزیمہ بن حارث رضی اللہ عنہا سے شادی كی
٦
پھر ام سلمہ جن كا نام ہندبنت امیہ رضی اللہ عنہا سے شادی كی
٧
اور آپ نے زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے شادی كی
٨
پھر رسول اللہ نے جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے شادی كی
٩
پھر آپ نے ام حبیبہ رضی اللہ عنہا جن كا نام رملہ یا بعض لوگوں كے مطابق ہند بنت ابی سفیان ہے ان سے شادی كی
١٠
فتح خیبر كے بعد آپ نے صفیہ بنت حیی بن اخطب رضی اللہ عنہا سے شادی كی
١١
پھر آپ نے میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے شادی كی ، اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی آخری بیوی ہیں

7.آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی اولاد

آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی اولادصحیح قول كے مطابق سات ہیں (تین بیٹے اور چار بیٹیاں)

آپ كے تین بیٹے یہ ہیں ، قاسم ، آپ كی كنیت انہیں كے نام كی تھی ،اور یہ چند دن باحیات تھے ، عبداللہ ، ان كا لقب طیب و طاہر تھا ، اور تیسرے ابراہیم

اور آپ كی چار بیٹیاں، زینب ، یہ آپ كی سب سے بڑی بیٹی تھیں رقیہ ام كلثوم فاطمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے تمام بیٹے و بیٹیاں سوائے ابراہیم كے آپ كی بیوی ام المومنین خدیجہ رضی اللہ عنہا سے تھے ، كیونكہ وہ ماریہ قبطیہ كے بطن سے تھے جسے مقوقس نے آپ كو ہدیہ میں دیا تھا ،اور وہ آپ كی لونڈی تھیں

كامیابی سے آپ نے درس مكمل كیا


امتحان شروع كریں