تعلیم كو فالو اپ كریں

اب تك آپ نے انڑی كے لئے رجسٹریشن نہیں كیا
اپنی ترقی كے فالواپ كے لئے اور پوائنٹس اكٹھا كرنے كے لئے ،اور مسابقے میں شركت كے لئے منصہ تاء میں فورا رجسٹریشن كریں ،رجسٹرد ہونے كے بعد جن موضوعات كی آپ تعلیم حاصل كررہے ہیں آپ اس كی الكڑانك سرٹیفیكیٹ حاصل كریں گے

موجودہ قسم ایمان

سبق: اللہ كی الوہیت پر ایمان

اللہ سبحانہ تعالی ہی برحق معبود ہے ،اور اس كے علاوہ جتنے معبود ہیں سب باطل ہیں ،اس سبق میں آپ كو توحید الوہیت اور اس كی اہمیت بتائ جائے گی

  • توحید الوہیت كے معنی كی معرفت
  • توحید الوہیت كی اہمیت كی معرفت

توحید الوہیت كا معنی:

ٹھوس تصدیق كہ ظاہری و باطنی تمام قسم كی عبادتوں كاایك اللہ ہی مستحق ہے ،تو ہم تمام قسم كی عبادتوں كو اللہ كے لئےایك كرتے ہیں ،جیسے دعا، خوف ، توكل، استعانت ،نماز ، زكاۃ ، اور روزہ، تو اللہ كے علاوہ كوئی معبود برحق نہیں ،جیسا كہ اللہ كا ارشادہے: (إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا) (الكهف: 110).(سب کا معبود صرف ایک ہی معبود ہے، تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہئے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے)

اللہ تعالی نے یہ خبر دی كہ معبود صرف ایك ہی معبود ہے ،اس لئے اسكے علاوہ كسی كو معبود بنانا جائز نیہں ، اور نہ ہی اس كے علاوہ كسی كی عبادت كی جاسكتی ہے

( اصل بات یہی ہے کہ تم سب کا معبود برحق صرف اللہ ہی ہے اس کے سوا کوئی پرستش کے قابل نہیں۔ اس کا علم تمام چیزوں پر حاوی ہے )

توحید الوہیت كی اہمیت:

متعدد پہلوؤں سے توحید الوہیت كی اہمیت واضح ہوتی ہے :

1-انسان و جنات كی پیدائش كا یہی مقصد ہے

یہ صرف ایك اللہ كی عبادت كے لئے پیدا كئے گئے ہیں جس كا كوئی شریك نیہں ، جیسا كہ اللہ تعالی نے فرمایا: (وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ)(الذاريات: 56).( میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں)

2-رسولوں كے بھیجنے كا اور آسمانی كتابوں كے نزول كا یہی مقصد ہے

اس سے مقصد مخلوق كو صرف ایك اللہ كی عبادت كی دعوت دینا ہے ، اور اس كے سوا جن جن كی پرستش كی جاتی ہے ان سب كا انكار كرنا ہے ،جیسا كہ اللہ سبحانہ تعالی نے فرمایا: {وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ} [النحل: 36].( ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ (لوگو!) صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمام معبودوں سے بچو)

3-اور یہ انسان پر پہلا واجب ہے

جیسا كہ معاذ رضی اللہ عنہ سے نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم كی وصیت آئی ہے جب آپ نے انہیں یمن كی طرف بھیجا ، تو آپ نے ان سے وصیت كرتے ہوئے فرمایا: "إِنَّكَ تَقْدَمُ عَلَى قَوْمٍ أَهْلِ الكتاب. فَلْيَكُنْ ‌أَوَّلَ ‌مَا ‌تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ عِبَادَةُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" (البخاري 1458، مسلم 19).(تم ایک ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو جو اہل کتاب (عیسائی یہودی) ہیں۔ اس لیے سب سے پہلے انہیں اللہ کی عبادت کی دعوت دینا)

4-توحید الوہیت "لا إله إلا الله" كا حقیقی معنی ہے

الہ وہی معبود ہے ، اور "لا إله إلا الله" كا معنی ہے كہ اللہ كے علاوہ كوئی معبود برحق نہیں ،اس لئے ہو اسی وحدہ كی عبادت كرتے ہیں، اور عبادت كے اقسام میں سے كچھ بھي غیراللہ كی طرف نہیں پھیرتے،

5-الوہیت پر ایمان لانا ایمان كا وہ منطقی نتیجہ ہے كہ تنہا اللہ ہی خالق ، مالك ، متصرف ہے ۔

كامیابی سے آپ نے درس مكمل كیا


امتحان شروع كریں