تعلیم كو فالو اپ كریں

اب تك آپ نے انڑی كے لئے رجسٹریشن نہیں كیا
اپنی ترقی كے فالواپ كے لئے اور پوائنٹس اكٹھا كرنے كے لئے ،اور مسابقے میں شركت كے لئے منصہ تاء میں فورا رجسٹریشن كریں ،رجسٹرد ہونے كے بعد جن موضوعات كی آپ تعلیم حاصل كررہے ہیں آپ اس كی الكڑانك سرٹیفیكیٹ حاصل كریں گے

موجودہ قسم مالی لین دین

سبق: جوا اور شطرنج

یہ درس جوا و شطرنج كے معنی كی تعریف كرتا ہے اور اس كے حكم كی وضاحت كرتے ہوئے فرد و سوسائٹی پر عائد ہونے والے اس كے نقصانات كو بیان كرتا ہے ۔

  • جوا اور شطرنج كے معنی كی معرفت ۔
  • اسلامی شریعت میں جوا كے حكم كی معرفت۔
  • شطرنج كے اقسام  اوراس سے عائد نقصانات كی وضاحت۔

جوا یا شطرنج كیا ہے ؟

جوا: ہر وہ كھیل جس میں ایك یا اس سے زائد فریق جیت جاتےہیں اور دوسرے تمام ہارجاتے ہیں ، اس حیثیت سے ہر شریك ہونے والا اس دائرے كے درمیان ہوتاہے كہ وہ معاوضہ كمالے (مال یا اس كے علاوہ ) یا وہ عوض كو گنواں دے اور اس كے علاوہ دوسرا اسے حاصل كرلے ۔

جوا كھیلنے كا حكم :

جوا كھیلنا فرآن و سنت اور اجماع امت كی روشنی میں حرام ہے ۔

جوا اور شطرنج كھیلنے میں كامیاب ہونے پر فائدے حاصل ہوتے ہیں ، لیكن اللہ عزوجل نے اس كے گناہ اور ضرر كو اس كے فائدے و منفعت سے بڑا بتایا ہے ، جیسا كہ اللہ تعالی كا ارشاد ہے :{يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا} [البقرة: 219]. (تجھ سے شراب اور جوئے کے متعلق پوچھتے ہیں، کہہ دے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے ہیں اور ان دونوں کا گناہ ان کے فائدے سے بڑا ہے)۔

اللہ تعالی كاارشاد ہے : {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ} [المائدة: 90]. ( اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے کے تیر، یہ سب گندی باتیں، شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو)

فرد اور معاشرے پر جوے اور شطرنج كے نقصانات:

١
لوگوں كے درمیان عداوت و بغض كو جنم دیتا ہے : اس لئے كہ كسی ایك كھلاڑی یا حریف گیم كھیل كر دوسرے كے مال كو حاصل كرلیتا ہے تو یہ ان كے سینوں كو اس كے خلاف بغض و حسد سے بھر دیتا ہے ، اور وہ اسے نقصان پہونچانے كے لئے موقع كی تلاش میں لگے رہتے ہیں ، اور یہ ایسی حقیقت و سچائی ہے جس سے تمام لوگ آشنا ہیں ، اور یہ اللہ تعالی كے اس قول كے مصداق ہے ، ارشاد ہے : {إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ} [المائدة: 91]. ( شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض واقع کرا دے)
٢
ذكرالہی اور نماز سے روكنا ، اور یہی شیطان كے عظیم مقاصد میں سے ہے ، جیسا كہ مذكور كردہ مائدہ كے آیت كے اخیر میں وارد ہوا ہے : {وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاة}.(اور تمھیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے)۔
٣
اموال اور ثروات كو ضائع و برباد كرنا : كتنے ایسے مالدار تھے جو جوئے كی وجہ سے فقیر و قلاش بن گئے ۔
٤
گیم اور جوے كی لت: كامیاب ہونے والا جوے سے مزید منافع كے چكر میں بڑا لالچی بن بیٹھتا ہے ، اور ہارنے والا اپنے گنوائے ہوئے مال كے واپس لانے میں كھیل میں برابر لالچ كرتا رہتا ہے ۔
٥
خاندانی انتشار و بكھراؤ:جوئے كی لت جوئے كھیلنے والے كو فیملی كی ركھ ركھاؤ میں غفلت كا شكار بنا دیتی ہے ، اور مالی نقصانات مادی اور نفسیاتی مشكلات و دشواریوں كو جنم دے دیتی ہیں ، بیشتر یہ طلاق اور خاندان كے برباد ہونے پر جاكر ركتا ہے ۔

شطرنج كی قسمیں :

1-ہر وہ كھیل جس میں كامیاب ہونے والا ہارنے والے سے كچھ لے:اس كی مثال یہ ہے كہ لوگوں كی ایك ٹیم تاش كھیلے (بلوت ) اور ان میں سے ہر یاك كچھ مال متعین كرے ،تو ان میں سے جو كامیاب ہو وہ تمام مال كو لے لے ۔

2-كسی ٹیم یا كھلاڑی وغیرہ كے كامیاب ہونے كی بازی و شرط لگآنا :باری لگانے والے مال ركھ لیں ، اور ہر ایك اپنی ٹیم كی كامیابی یا اپنے كھلاڑی كے كامیابی پر شرط لگآئے ،تو اگر اس كی ٹیم جیت جاے تو وہ مال حاصل كرلے ، اور اگر اس كی ٹیم ہار جائے تو وہ مال گنواں دے ۔

3-لاٹری اور لكی كارڈر:اس كی مثال ایسے ہے جسے كوئی چند ڈالر میں كارڈ خریدے ، اور اس كارڈ كی قرعہ اندازی كی جائے ، اگر اس كا كارڈ قرعہ اندازی میں كامیاب ہوجائے تو وہ اس كی قیمت سے زائد مبلغ حاصل كرے، اور حاصل شدہ مال چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ ہو ۔

4-ٹیلی فون ، یا موبائل میسیج وغیرہ كے طریقہ سے مقابلے میں شركت كرنا جس كے اخراجات عام حالت سے زیادہ ہوتے ہیں ، اور اسی طریقے سے تمام متحرك ، الكٹرك ، اور الكٹرانك گیمز ہیں یا انٹرنیٹ سائٹ كے ذریعہ ، جس میں كھلاڑی دو احتمال كے روبرو ہوتا ہے : یا تو وہ مال جیتے گآ یا پھر وہ اسے گنوں بیٹھے گا ۔

كامیابی سے آپ نے درس مكمل كیا


امتحان شروع كریں